بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خانپور، ٹک ٹاک کا جنون ایک اور دوشیزہ کی جان لے گیا

خان پور:(نیوزڈیسک) پنجاب کے علاقے خان پور میں ٹک ٹاک بنانے کا جنون ایک اور دوشیزہ کی جان لے گیا۔ ذرائع کے مطابق واقع دھریجہ پھاٹک کے قریب پیش آیا جہاں ٹک ٹاک بناتے ہوئے لڑکی مال گاڑی کی زر میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

لڑکی کی شناخت 17 سالہ تقویٰ بی بی کے نام سے ہوئی، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔دوسری جانب والدین غم سے نڈھال ہیں، مقامی انتظامیہ اور شہریوں نے اِس افسوسناک واقعے کے بعد نوجوانوں کو ریلوے ٹریکس اور دیگر خطرناک مقامات پر ویڈیوز بنانے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔