اسلام آباد(ممتاز نیوز) قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو ہٹائے جانے کے حوالے سے مراسلہ لکھ دیا گیا۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے قومی اسمبلی سپیکر کو قانونی مراسلہ جاری کیا گیا ۔مراسلے میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ راجہ ریاض غیر آئینی و غیر قانونی اپوزیشن لیڈر ہیں۔انہیں قومی اسمبلی کے رولز توڑ کر اپوزیشن لیڈر بنایا گیا۔لہذا راجہ ریاض کا فوری طور پر نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے۔
راجہ ریاض کو بطور اپوزیشن لیڈر ہٹانےکا معاملہ، سپیکر قومی اسمبلی کو مراسلہ جاری








