کراچی (نیوز ڈیسک) کرغزستان کے ایک ایوارڈ یافتہ امام سدیباکس دولوف نے کہا ہے کہ خواتین کی ننگی رانیں گوشت مہنگا ہونے کی ذمہ دارہیں ، خواتین نے اپنی جلد کو بہت زیادہ دکھا کر انہیں سستا کر دیا ہے، بزرگ مرد اس شرم کو ختم کریں اور خواتین کو گھٹیا لباس پہننے سے منع کریں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم اکثریتی کرغزستان میں ایک ایوارڈ یافتہ امام نے ملک میں گوشت کی آسمان چھوتی قیمتوں کے لیے خواتین کی رانوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے اپنی جلد کو بہت زیادہ دکھا کر انہیں سستا کر دیا ہے۔ امام سدیباکس دولوف نے دارالحکومت بشکیک میں ایک پروگرام میں کہا کہ’ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے شہر میں گوشت کی قیمتیں کب بڑھ جاتی ہیں؟ جب خواتین کا گوشت سستا ہوتا ہے تو یہ بڑھ جاتا ہے۔ عورت کا گوشت اس وقت سستا ہو جاتا ہے جب وہ جلد کو ننگا کرتی ہے اور اپنی رانوں کو انگوٹھے کی طرح بے نقاب کرتی ہے۔‘ 53سالہ امام نے بزرگ مردوں پر زور دیا کہ وہ اس شرم کو ختم کریں اور خواتین کو گھٹیا لباس پہننے سے منع کریں۔ دولوف کے الفاظ سے مسلم اکثریتی ملک میں مشتعل ردعمل کا سیلاب اُمڈ آیا ، بعض نے امام پر خواتین کے خلاف توہین اور امتیازی سلوک کا الزام لگایا اور ان کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔اتھارٹی کے مطابق سدیباکس دولوف کے الفاظ نے کسی اسلامی ضابطے کی خلاف ورزی نہیں کی، کسی کی عزت یا وقار کی توہین نہیں کی، اور سیاست میں مداخلت نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق، تفتیش نے ان تین معیارات کو استعمال کرتے ہوئے دولوف کے ریمارکس کو دیکھا۔
خواتین کی ننگی رانیں گوشت مہنگا ہونے کی ذمہ دار ہیں، کرغز امام








