بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل 11: مزید 2 غیر ملکی کھلاڑی لیگ سے دستبردار

لاہور: (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 11 سے قبل مختلف فرنچائزز کو بڑا دھچکا لگا ہے جہاں غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستبرداریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سری لنکا کے داسن شناکا نے پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد لاہور قلندرز نے فوری طور پر ان کا متبادل کھلاڑی شامل کرنے کی تصدیق کردی۔
رپورٹس کے مطابق فرنچائز نے اسکواڈ میں خلا کو پُر کرنے کے لیے آسٹریلیا کے ڈینیئل سامز کا نام فائنل کرلیا ہے تاکہ ٹیم کے توازن کو برقرار رکھا جا سکے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر جیک فریزر میک گرک نے بھی پی ایس ایل 11 میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان کی دستبرداری کی وجہ ذاتی مصروفیات ہیں جس کے باعث وہ ایونٹ میں اپنی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، راولپنڈیز کی جانب سے جیک فریز کی جگہ متبادل کھلاڑی کا نام تاحال سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2026 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا جس میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے خطے کی صورتحال کے باعث ٹورنامنٹ کے میچز صرف کراچی اورلاہور میں تماشائیوں کے بغیرکرانے کا اعلان کیا ہے۔