اسلام آباد: (الجریدہ نیوز) امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے پاک امریکا تعلقات کی رفتار کو مثبت قرار دیا ہے۔
امریکا میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم ’اپنا‘کے سالانہ کنونشن سے خطاب میں مسعود خان نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کی رفتار مثبت ہے اور اعلیٰ سطح کے روابط میں اضافے کا رجحان ہے۔
انہوں نےکہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے کے حوالے سے کردار اداکریں۔
اس موقع پر امریکی نائب معاون برائے امور پاکستان نیل ہوپ نے بھی خطاب میں کہا کہ امریکا پاکستان کی پسند کا پارٹنر بننا چاہتا ہے۔









