بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوگیا۔
برینٹ کروڈ آئل 112 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 100 ڈالر سے اوپر جانے کے بعد دوبارہ 98 ڈالر پر آگیا ہے، میلبرن کروڈ کی قیمت میں 22 فیصد اضافہ ہوا اور فی بیرل 146 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان میں ہائی اوکٹین پر پٹرولیم لیوی 200 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد ایچ او بی سی پر لیوی 305 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے ایچ او بی سی پر لیوی 105 روپے 37 پیسے فی لیٹر تھی۔