بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ندا یاسر کے بولڈ لباس اور وِگ پر صارفین کی شدید تنقید

معروف پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر عید پر اپنے بولڈ لباس اور وِگ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہو گئی ہیں۔
ندا یاسر 19 برس سے نجی ٹی وی پر ‘گڈ مارننگ پاکستان’ کے مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر 2.4 ملین سے زائد فالوورز موجود ہیں۔ وہ اپنے انٹرٹینمنٹ اور ڈسکشن پر مبنی پروگرامز کے لیے جانی جاتی ہیں، لیکن اکثر اپنے انداز، بیانات اور لائیو شوز میں چھوٹی چھوٹی غلطیوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید بھی برداشت کرتی ہیں۔
عید اور رمضان کی ٹرانسمیشنز کے دوران ندا یاسر کے مختلف لُکس پر تنقید ہوئی، خاص طور پر ان کے بولڈ لباس اور وِگ پر صارفین نے شدید ردعمل دیا۔
عید کے ایک پروگرام میں انہوں نے سینئر اداکاراؤں کے ساتھ شو کی میزبانی کی، جس دوران سرخ ریشمی لباس، سنہری جیولری، ٹِکا، ہیڈ جیولری اور بالوں میں وِگ کا استعمال کیا۔ ان کے اس نئے لُک پر عوام کی جانب سے کافی اعتراضات سامنے آئے۔
کئی صارفین نے انہیں عمر کے مطابق فیشن نہ اپنانے پر تنقید کی، جبکہ کچھ مداح ان کے بڑے گلے والے لباس سے بھی ناخوش نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا، “مجھے تو ندا یاسر پہچان میں ہی نہیں آئیں، وہ بالکل مختلف لگ رہی ہیں۔”
ایک اور صارف نے کہا کہ “ندا یاسر وِگ پہن کر عجیب لگ رہی ہیں۔”
ایک مداح نے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “ندا یاسر کا ڈیپ نیک ڈریس ٹی وی شو کے لیے مناسب نہیں لگتا۔”
کچھ صارفین نے عمومی طور پر کہا کہ بہت سی بڑی عمر کی خواتین خود کو کم عمر دکھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔