عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 11 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔
برینٹ آئل کی قیمت 12 ڈالر کمی کے بعد 100 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 10 ڈالر کم ہو کر 88 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔
امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ چند منٹوں کے دوران ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 240 پوائنٹس بڑھ گیا اور مارکیٹ کیپ میں 20 کھرب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
تاہم، ایران کے ساتھ مذاکرات کی تردید کے بعد ایس اینڈ پی انڈیکس دوبارہ 120 پوائنٹس گر گیا اور مارکیٹ کیپ میں 10 کھرب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 11 فیصد کم ہو گئیں








