امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حملے روکنے کے اعلان کے باوجود سینٹ کام نے ایران پر کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
سینٹ کام کے مطابق 28 فروری سے اب تک ایران میں 9 ہزار اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے، جن میں 140 بحری جہاز بھی شامل ہیں، اور تمام اہداف کو انتہائی مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ ایران کو پہنچنے والے نقصانات کے مکمل ہونے تک جنگ نہیں رکنے دی جائے گی۔
محسن رضائی نے مزید کہا کہ “اب آنکھ کے بدلے سر لیا جائے گا اور امریکا کو خطے سے نکلنا ہوگا۔”
سینٹ کام: ایران پر 28 فروری سے اب تک 9 ہزار اہداف نشانہ بنائے گئے








