بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹرمپ کی کارکردگی اور ایران جنگ: امریکا میں 25ویں آئینی ترمیم پر بحث زور پکڑ گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی اور ایران میں جاری کشیدگی کے پس منظر میں امریکا میں 25ویں آئینی ترمیم کے نفاذ پر بحث تیز ہوگئی ہے۔
امریکی جریدے نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق، بعض صحافیوں نے نائب صدر جے ڈی وینس پر زور دیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے خلاف 25ویں ترمیم استعمال کریں۔ یہ ترمیم صدر کی نااہلی، موت، استعفیٰ یا معزولی کی صورت میں اختیارات کی منتقلی کا قانونی طریقہ فراہم کرتی ہے۔
ایران جنگ کے آغاز کے بعد اس ترمیم کے اطلاق کے مطالبات میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور تجزیہ کاروں کے مطابق اب یہ مطالبات کنزرویٹو حلقوں میں بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ تاہم، 25ویں ترمیم کے نفاذ کے لیے صدر کی کابینہ کی اکثریت کا ان کے خلاف جانا ضروری ہے، جس کی وجہ سے اس کے عملی امکانات کم سمجھے جا رہے ہیں۔