پاکستان کے 74 سالہ شہری نسیم الدین نے اپنی مہارت کا لوہا مناتے ہوئے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔
نسیم الدین نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر 38 ماربل ٹائلز توڑنے کا کارنامہ انجام دیا، جب کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ صرف 30 ماربل ٹائلز تھا۔
ان کی یہ شاندار کامیابی اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔
یہ اعزاز نسیم الدین کی مستقل محنت اور ہمت کا بہترین ثبوت ہے، جس نے عمر کے 74 سال کے باوجود نئی بلندیوں کو چھو لیا۔
74 سالہ پاکستانی شہری نسیم الدین نے ایک اور گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا








