بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق، ڈرائیور فرار

کراچی کے علاقے قائدآباد میں ایک دلخراش حادثے میں وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے بعد ڈرائیور وین چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے وین کو تحویل میں لے لیا ہے اور فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
کراچی پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق، شہر میں رواں سال ہیوی ٹریفک کے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 83 ہو گئی ہے، جس نے شہریوں میں تشویش بڑھا دی ہے۔