پاکستان ریلویز نے عید کے تین دنوں میں مسافر ٹرینوں سے غیر معمولی آمدن حاصل کی۔
ترجمان ریلویز کے مطابق، عید کے پہلے دن 11 کروڑ، دوسرے دن 17 کروڑ اور تیسرے دن 20 کروڑ روپے سے زائد آمدن ہوئی، جبکہ پچھلے ایک ہفتے میں مسافر ٹرینوں سے مجموعی طور پر 1 ارب روپے سے زائد آمدن ریکارڈ کی گئی۔
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس کامیابی کو مثبت پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو مبارکباد دی اور ہدایت کی کہ مسافروں کی سہولیات میں مزید بہتری لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر سہولیات اور مضبوط ٹریک مسافروں کا حق ہے، اور اگلے تین سال میں کراچی سے روہڑی تک ٹریک کو مکمل اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عید کے موقع پر ریلوے نے مسافروں کے لیے اسپیشل ٹرینیں بھی چلائی تھیں، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔
پاکستان ریلویز: عید کے تین دنوں میں مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدن








