بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ شوروم منیجر نے خودکشی کرلی

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع حیدری مارکیٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملبوسات کے شوروم کے منیجر نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ پیش آنے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ رانا محمد ثاقب کے نام سے ہوئی ہے، جو مذکورہ شوروم میں بطور منیجر کام کرتے تھے اور میٹرک بورڈ آفس کے قریب رہائش پذیر تھے۔
ایس ایچ او محمد عارف کے مطابق رانا ثاقب نے شوروم میں موجود سیکیورٹی گارڈ کے اسلحہ سے خود کو گولی ماری۔ بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ گزشتہ روز چھٹی پر تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں واقعے کی وجہ مالی پریشانیاں سامنے آئی ہیں، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اگر آپ یا آپ کے آس پاس کوئی شخص ذہنی دباؤ یا مشکلات کا شکار ہو تو مدد حاصل کرنا بے حد ضروری ہے۔ ایسے حالات میں قریبی افراد، ماہرین یا ہیلپ لائنز سے رابطہ زندگی بچا سکتا ہے۔