سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے مشرقی صوبے کی جانب آنے والے 30 ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں ایران سے متعلق کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور صورتحال جنگ کے 25ویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔
سعودی حکام کے مطابق گزشتہ روز دارالحکومت ریاض کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جس دوران تین بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ دفاعی نظام نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، جبکہ باقی دو غیر آباد علاقوں میں گر گئے، جس سے کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسی دوران مزید 7 ڈرونز کو بھی مار گرایا گیا۔
سعودی عرب نے اس صورتحال پر اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔
حکام کے مطابق سعودی عرب اپنی سرزمین، فضائی حدود، شہریوں اور اہم تنصیبات کے دفاع میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرے گا اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔
سعودی عرب نے 30 ڈرونز مار گرائے








