بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اغوا و بھتہ کیس: سابق ڈی سی اور ایس ایس پی ملیر عدالت طلب

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شہری کے اغوا اور بھتہ طلب کرنے کے کیس میں سابق ڈی سی ملیر اور سابق ایس ایس پی ملیر سمیت متعدد سرکاری افسران کو طلب کر لیا ہے۔
عدالت نے سابق ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو، سابق ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی، مختیار کار ریاض مغیری، اسسٹنٹ کمشنر خالد معروف اور ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی کو سمن جاری کرتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
یہ کارروائی شہری غلام اکبر جتوئی کی جانب سے دائر درخواست پر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے ان کے بیٹے تیمور کو اغوا کر کے بھتہ طلب کیا۔ درخواست گزار کے مطابق بیٹے کو بازیاب کروا لیا گیا ہے اور اب ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
عدالت نے ایس ایس پی اے وی سی سی کو ہدایت کی ہے کہ تمام ملزمان کو سمن کی بروقت تعمیل یقینی بنائی جائے اور عملدرآمد رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جائے، جبکہ ایس ایس پی سی آئی اے کو بھی نوٹسز کی فوری تعمیل کا حکم دیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف دفعہ 365 اے اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کارروائی کا نوٹس لیا گیا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی۔