بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی قیمت میں دوبارہ بڑا اضافہ

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں کمی کے بعد سونے کی قیمت ایک بار پھر تیزی سے بڑھ گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 16 ہزار 300 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 13 ہزار 975 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 97 ہزار 858 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں سونا 163 ڈالر مہنگا ہو کر 4413 ڈالر فی اونس تک جا پہنچا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست پڑ رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمت میں یہ تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔