بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 57 ہزار کی حد پار

کراچی: (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر حملے مؤخر کرنے کے اعلان پر دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عید کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث سٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگئی۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 442 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 52 ہزار 740 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق جاپان کے نکئی انڈیکس میں 1.7 فیصد، جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 4 فیصد، ہانگ کانگ کے ہانگ سنگ انڈیکس میں 1.5 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔