بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اتحادی حکومت کا پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی شکست کا جائزہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ضمنی انتخابات میں ن لیگی امیدواروں کی شکست کا جائزہ لینے کے لئے اتحادی حکومت کے بڑوں کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

رابطے میں تینوں رہنماؤں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگی امیدواروں کی شکست کا جائزہ لیا ہے جبکہ پنجاب اور مرکز میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بدلہ عوام نے لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تینوں رہنماؤں کی جانب سے جلد عام انتخابات کروانے سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا ہے تاہم اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔