اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سماء نیوز کے پروگرام ’’ریڈلائن‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ٹویٹ کے پیچھے اعتماد ہے،پاکستان نے خطے میں بیلنس رکھا،پاکستان نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کی،آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کیا،مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھاگیا،مبارکباد دی۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں،، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا پرفیکٹ ٹیم ورک ہے،پاکستان نے امریکا کے ساتھ تعلقات اعتماد کی بنیاد پر قائم کئے،امریکا پاکستان پر اعتماد کر رہا ہے،خلیجی ممالک بھی پاکستان کو اہم ملک سمجھتے ہیں،پاکستان کا ایران کےساتھ بھی اعتماد کا رشتہ ہے،پاکستان کے ایران کے ساتھ پچھلے 2 سال میں تعلقات مزید اچھےہوئے،صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کے ٹویٹ کو شیئرکیا،پاکستان امریکا اور ایران کے مذاکرات کی میزبانی کر سکتاہے،دیکھنا ہو گا امریکا اور ایران کس چیز پر راضی ہوتے ہیں،پوری دنیا فیلڈ مارشل کے کردار کو مان رہی ہے،فیلڈ مارشل کے کردار نے پاکستان کو عزت دلوائی ہے،مذاکرات کیلئے راستہ کب نکلے گا،یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔









