بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد: گھریلو ملازمہ 25 کروڑ روپے کی مبینہ چوری کے مقدمے سے بری

اسلام آباد میں ایک گھریلو ملازمہ کو 25 کروڑ روپے کی مبینہ چوری کے الزام سے بری کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے سماعت کے دوران بتایا کہ مقدمے میں کروڑوں روپے کی چوری کا الزام تھا، لیکن برآمدگی صرف 2 ہزار روپے تک محدود رہی۔ عدالت نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ استغاثہ بار بار مواقع کے باوجود کوئی ٹھوس گواہ پیش نہیں کر سکا اور نہ ہی غیر ملکی کرنسی یا چوری کے دیگر شواہد عدالت میں پیش کیے گئے۔
یہ مقدمہ جنوری 2024ء میں تھانہ لوئی بھیر میں درج کیا گیا تھا، جس میں ملازمہ پر لاکھوں روپے کے علاوہ برطانوی پاؤنڈز اور سعودی ریال چوری کرنے کا الزام شامل تھا۔
عدالت کے فیصلے کے بعد ملازمہ کو قانونی طور پر مکمل بری قرار دے دیا گیا، اور وہ اپنے معمول کی زندگی کی طرف واپس جا سکتی ہیں۔