بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریشم: مجھے خوف ہے کہ کوئی محض شہرت کے لیے مجھ سے شادی نہ کرے

پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ ریشم نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ کوئی شخص صرف ان کی شہرت کے لیے شادی نہ کرے۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں مہمان کے طور پر شرکت کرتے ہوئے ریشم نے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے مسلسل کام کر رہی ہیں اور ایک خود مختار، محنتی خاتون ہونے کے ناطے شکر گزار ہیں، لیکن انہیں لگتا ہے کہ شاید ان کی قسمت میں کسی مرد کی مالی معاونت شامل نہیں۔
اداکارہ اب تک غیر شادی شدہ ہیں اور ہمیشہ یہ سوچتی رہی ہیں کہ زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر شادی ہو جائے گی، تاہم یہ ابھی تک ممکن نہیں ہو سکا۔ انہوں نے موجودہ دور میں شادیوں کے جلد ٹوٹ جانے کے رجحانات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
ریشم خیراتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور لنگر تقسیم کرتی ہیں، اور چاہتی ہیں کہ ان کا شریکِ حیات بھی اسی مشن میں ان کا ساتھ دے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ ایک اچھے انسان سے شادی کرنا چاہتی ہیں، ایسا شریکِ حیات جو کھلے دل سے مالی وسائل فراہم کرے تاکہ وہ اس رقم کو لنگر اور دیگر فلاحی کاموں پر خرچ کر سکیں۔
ریشم نے اپنے خدشات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا خوف ہے کہ کوئی شخص محض شہرت کے لیے ان کے ساتھ شادی نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سوشل میڈیا کے دور میں یہ رجحانات عام ہو چکے ہیں، اور وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزارنے کا تصور نہیں کر سکتیں جو چند دن کی شہرت کے بعد انہیں چھوڑ دے۔