بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی آئی اے کا 6 سال بعد لندن کے لیے براہِ راست فلائٹ آپریشن بحال

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) 6 سال بعد دوبارہ لندن کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کر رہی ہے، جس کا مقصد پاکستان اور برطانیہ میں مقیم ہم وطنوں کے لیے آسانی فراہم کرنا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے ہفتہ وار تین اور لاہور سے ایک پرواز لندن کے لیے آپریٹ ہوگی۔ لندن کے فضائی آپریشن کے لیے پی آئی اے اپنے بوئنگ 777 طیاروں کا استعمال کرے گی۔
یہ پروازیں Heathrow Airport Terminal 4 (ہیٹھرو ایئر پورٹ، ٹرمینل 4) پر لینڈ کریں گی، اور چھ سال کے وقفے کے بعد یہ فلائٹس بحال کی جا رہی ہیں۔
پی آئی اے کی لندن کے لیے پہلی پروازیں اسلام آباد سے 29 مارچ اور لاہور سے 30 مارچ سے روانہ ہوں گی۔ ابتدائی طور پر ہفتہ وار چار پروازیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی کل ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 7 تک پہنچ جائے گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے کا لندن روٹ 70 سال سے زائد پرانا ہے اور لندن پی آئی اے کے ابتدائی بین الاقوامی نیٹ ورک میں شامل تھا۔ یاد رہے کہ 2020 میں پابندی سے قبل پی آئی اے پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 10 پروازیں چلا رہا تھا، اور اب پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا تاکہ مسافروں کے لیے مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔