بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کے اثرات نے بھارتی عوام کو گیس اور پیٹرول کے شدید بحران کا سامنا کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
خلیج میں کشیدگی کے باعث دنیا بھر توانائی کے بحران کا شکار ہے، لیکن نااہل حکومتی فیصلوں نے بھارتی عوام کو دوبارہ ایسے حالات میں لے آيا ہے جہاں بنیادی توانائی کے ذرائع بھی دشوار ہو گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے جریدے Gulf Times نے رپورٹ میں بتایا کہ ناکام پالیسیوں کے نتیجے میں بھارت میں گیس کی شدید قلت نے غریب طبقے کو دوبارہ لکڑی اور کوئلے جلانے پر مجبور کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں بھارتی شہری گیس سے محروم ہیں، جبکہ مارکیٹ میں دستیاب گیس کی قیمتیں انتہائی بلند ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب بدانتظامی اور حکومتی ناکامی کے سبب عوام پیٹرول حاصل کرنے کے لیے لمبی قطاروں میں انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نااہل سرکار کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارت کے غریب شہریوں کے لیے روزمرہ کے کھانے کے لیے چولہا جلانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ مودی حکومت کی توجہ ایران مخالف اور اسرائیل نواز پالیسیوں پر مرکوز رہی، جس کے نتیجے میں آج پورا بھارت گیس اور پیٹرول کے شدید بحران سے دوچار ہے۔
مودی کی پالیسیوں نے بھارتی عوام کو توانائی کے بحران میں دھکیل دیا








