ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ آج دنیا کے کئی ممالک کے عوام کی بیداری اور شعور واضح طور پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکی، عراق، لبنان، مصر اور دیگر عرب ممالک کے عوام امریکا، اسرائیل اور ان کے جرائم کے خلاف کھلے الفاظ میں نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ دنیا کے آزاد لوگوں کے دل صہیونی طاقتوں کے ساتھ نہیں ہیں اور خطے میں حقیقی استحکام صرف باہمی تعاون اور اقوام کی مرضی کے احترام سے ہی ممکن ہے۔
ایرانی صدر: دنیا کے کئی ممالک میں عوام کی بیداری قابلِ دید ہے








