بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران جنگ اور فیول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی

ایران جنگ اور فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے سروے کے مطابق صدر بننے کے بعد ٹرمپ کی عوامی حمایت اب 36 فیصد تک گر گئی ہے۔ سروے میں بتایا گیا کہ صدارت سنبھالنے کے بعد ان کی مقبولیت ابتدا میں 47 فیصد تھی جو بعد میں 40 فیصد تک کم ہوئی۔
سروے کے مطابق 61 فیصد امریکیوں نے ایران پر حملے کے فیصلے کی مخالفت کی، جبکہ صرف 35 فیصد امریکی اس فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حالیہ جنگی اقدامات اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ٹرمپ کی عوامی مقبولیت پر منفی اثر ڈالا ہے۔