بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تہران میں کروز میزائل ساز مراکز پر حملے کا دعویٰ، ایران کی جانب سے ردعمل نہیں

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران میں کروز میزائل تیار کرنے والے دو مراکز کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ کارروائی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔
دوسری جانب اسرائیل کے دعووں پر ایران کی طرف سے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ادھر عراق کے صوبہ الانبار میں ہونے والے فضائی حملوں میں دو عراقی فوجی ہلاک اور دیگر فوجی اہلکار سمیت بیس افراد زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ فوجی میڈیکل سینٹر کے قریب پاپولر موبلائزیشن فورسز کے ایک مرکز پر کیا گیا۔