بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پانچواں ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا کی جیت، سیریز بھی اپنے نام کرلی

جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز اسکور کیے۔
میچ کے ہیرو کونر اسٹرہوئیزن رہے جنہوں نے 33 گیندوں پر 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ ان کے علاوہ روبن ہرمین نے 39 اور ویان ملڈر نے 31 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بین سیئرز نے 2 جبکہ زیک فولکس اور جوش کلارکسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز ہی بنا سکی۔ بیون جیکبس نے 36، ٹم روبنسن نے 25 اور کپتان جیمز نیشم نے 24 رنز اسکور کیے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے جیرالڈ کوئٹزے، ویان ملڈر اور اوٹنیل بارٹمین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیشو مہاراج نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقا نے پانچ میچز پر مشتمل سیریز 2-3 سے اپنے نام کر لی۔