بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چینی بحری جہاز کی مشترکہ مشق میں شرکت کیلئے کراچی آمد، پرتپاک استقبال

کراچی(نیوزڈیسک) پاک بحریہ نے پی ایل اے (نیوی)کے جہاز داچنگ کا دو طرفہ مشق سی گارڈین-4 میں شرکت کے لیے کراچی آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ یہ مشق 25 مارچ تا 2 اپریل 26 جاری رہے گی۔ آمد پر، پی ایل اے (نیوی) کے جہاز داچنگ کو پاک بحریہ کے جہازوں کے ہمراہ بندرگاہ تک لایا گیا۔سی گارڈین مشقوں کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین آپریشنل ہم آہنگی کو فروغ دے کر تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے، جو علاقائی امن کے لیے مشترکہ عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ اس مشق کے دوران بندرگاہ اور سمندر میں مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی، جن میں ماہرین کےدرمیان تبادلہ خیال، نوجوان افسران کا عصری موضوعات پر سیمینار، گنری مشقیں اور بحری سلامتی کی دیگر مشقیں شامل ہیں۔سی گارڈین مشقوں کا سلسلہ پاکستان اور چین کے مابین مضبوط تعلقات اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے ساتھ ساتھ خطے میں محفوظ اور مستحکم بحری ماحول کے قیام میں معاون ثابت ہوگا۔