اسلام آباد(نیوزڈیسک)یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر، عزت مآب رائمونڈاس کاروبلسنے وفاقی دارالحکومت میں وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز رہی۔وفاقی وزیرِ دفاع نے یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔فریقین نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل رابطے اور تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
سفیر یورپی یونین کی خواجہ آصف سے ملاقات، خلیج تنازعہ پر گفتگو








