امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، امریکا نے ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی کے لیے اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔ ان میں بنیادی نکتہ یہ ہے کہ اگر ایران اپنے تمام افزودہ یورینیئم کو ختم کر دے اور امریکا کے دیگر مطالبات تسلیم کرے تو پابندیوں میں بڑی نرمی کی جا سکتی ہے۔
امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر سخت پابندیاں برقرار رکھنے کی شرط رکھی ہے اور چاہتے ہیں کہ ایران حزب اللہ، حوثیوں اور حماس سمیت تمام مسلح گروپوں کی حمایت بند کرے۔ امریکی اہلکاروں کے مطابق یہ تجاویز انتہائی حساس ہیں، اسی لیے تفصیلات باضابطہ طور پر منظر عام پر نہیں لائی جا رہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ وائٹ ہاؤس نے ایرانی میڈیا کی ایک رپورٹ کو غلط قرار دیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران نے امریکی تجاویز مسترد کر دی ہیں۔ امریکا کا موقف ہے کہ بات چیت جاری ہے اور ابھی کسی حتمی نتیجے کا اعلان قبل از وقت ہوگا۔
جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز سامنے آ گئیں








