بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ناصر حسین بائیں ہاتھ کے پاکستانی فاسٹ بالرز کے معترف

لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  ناصر حسین کی جانب سے پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالرز کی تعریف کی گئی ہے۔

ناصر حسین نے پاکستانی بالرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیں ہاتھ کے بالرز بھارت کے لیے مشکلات کا سبب بنتے ہیں، شاہین آفریدی نے بھارت کے پرخچے اڑا دیے تھے۔

سابق کپتان انگلینڈ ناصر حسین کا کہنا ہے کہ بھارت کی کرکٹ ٹیم کو بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالروں کے سامنے مشکل ہوتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2017ء کے فائنل میں محمد عامر نے بھارتی بیٹرز کو اڑا کر رکھ دیا تھا۔