بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عماد وسیم کے کیس میں سابقہ اہلیہ نے اہم دعوے سامنے لے آئیں

سابق قومی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں اور کرکٹر سے متعلق نئے دعوے سامنے لے آئیں۔
سوشل میڈیا پر ان کی حالیہ سرگرمیوں نے صارفین کی توجہ حاصل کی، خاص طور پر انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران، جہاں ثانیہ اشفاق نے قانونی اور ذاتی پہلوؤں پر بات کی۔ انہوں نے صارفین کے مختلف سوالات اور دعووں پر بھی اپنی رائے ظاہر کی۔
تحویل (کسٹڈی) سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ثانیہ اشفاق نے بتایا کہ وہ اپنے ایک بچے کی کسٹڈی کے لیے درخواست دے چکی ہیں۔ جب کسی فالوور نے نائلہ راجہ کے ماضی سے متعلق سوال کیا تو ثانیہ نے براہِ راست جواب دینے کے بجائے قرآن پاک کا حوالہ دیا۔
انہوں نے مالی انحصار اور اس کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ عماد وسیم گھر کے اخراجات اٹھاتے ہیں، اس لیے لوگ اس پر سوال نہیں کرتے۔ ثانیہ اشفاق نے ماضی کے خاندانی مسائل اور قریبی رشتہ داروں کے تجربات کا بھی ذکر کیا، جنہیں دھوکہ ملنے کے بعد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
طرزِ زندگی اور پس منظر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان کی اصل شخصیت اس کے مالی حالات سے بھی ظاہر ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں، انہوں نے سفری دستاویزات کے حوالے سے بتایا کہ پہلے ویزا کا عمل مکمل نہیں کیا گیا تھا اور حال ہی میں اسے منسوخ کر دیا گیا۔
ثانیہ اشفاق نے آخر میں اس مشکل وقت میں ساتھ دینے پر اپنے فالوورز کا شکریہ ادا کیا۔ یہ معاملہ اب بھی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، جہاں مختلف دعوے اور ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔