بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: نجی بینک کی اے ٹی ایم توڑنے والا ملزم گرفتار

کراچی پولیس نے گلبہار کے علاقے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جو پتھر سے نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین توڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کے مطابق، ملزم نے کیش نکالنے کے لیے اے ٹی ایم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، لیکن پولیس کی بروقت کارروائی نے اسے ناکام بنا دیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے بینک اسٹاف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل نے مزید بتایا کہ یہ ملزم پہلے بھی ریکارڈ شدہ ہے اور موٹر سائیکل لفٹنگ جیسے جرائم میں ملوث رہا ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً دیں تاکہ ایسے جرائم روکے جا سکیں۔