بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانیہ: امیگریشن اصلاحات پر شبانہ محمود کو بڑا چیلنج

برطانیہ کی سیکریٹری داخلہ شبانہ محمود کو امیگریشن اصلاحات کے معاملے میں ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے، جہاں حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ قانونی رکاوٹیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پناہ کے متلاشی افراد کی بڑی تعداد کے کیسز نمٹانے کے لیے اصلاحات پر کام کر رہی ہے، تاہم مہاجرین کے حقوق کے لیے سرگرم حلقوں کی جانب سے ممکنہ قانونی چیلنجز نے ان کوششوں کو متاثر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تارکینِ وطن کے حامی گروپس اصلاحاتی منصوبوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے باعث یہ معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ دوسری جانب حکمران جماعت کے اندر بھی اختلافات سامنے آ رہے ہیں، خاص طور پر لیبر پارٹی کے بعض حلقے ان مجوزہ تبدیلیوں پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔
مجوزہ منصوبے کے تحت غیر ملکی کارکنان اور تارکینِ وطن کے لیے مستقل رہائش (آئی ایل آر) کے حصول کی مدت بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ موجودہ قوانین کے مطابق یہ مدت 5 سال ہے، جسے بڑھا کر 10 سال اور بعض مہاجرین کے لیے 20 سال تک کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ان اصلاحات کا مقصد امیگریشن نظام کو مزید منظم بنانا ہے، تاہم سیاسی اختلافات اور قانونی رکاوٹیں اس عمل کو سست کر سکتی ہیں۔