facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محسن بیگ کو گھسیٹ کر ایسے گرفتار کیا گیا کہ جیسے وہ دہشت گرد ہوں،بلاول کی مذمت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محسن بیگ کو گھسیٹ کر ایسے گرفتار کیا گیا کہ جیسے وہ دہشت گرد ہوں،بلاول کی مذمت پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کی ہےبلاول زرداری کا کہنا تھا کہ صحافی محسن بیگ کی گرفتاری سے عمران خان کی طاقت نہیں بلکہ کمزوری ظاہر ہوئی ہے، عمران خان اتنے کمزور ہیں کہ وہ خود پر تنقید سے ڈرتے ہیں کہ کہیں عوام ان کے سچ سے واقف نہ ہوجائیں، اہل خانہ کے سامنے صحافی محسن بیگ کو گھسیٹ کر ایسے گرفتار کیا گیا کہ جیسے وہ دہشت گرد ہوں، عمران خان کے دور حکومت میں دہشت گرد تو فرار ہوجاتے ہیں اور صحافی گرفتار ہورہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت فی الفور صحافی محسن بیگ کو رہا کرے،پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر سحر کامران کا کہنا ہے کہ محسن_بیگ حکومت پہ تنقید کے جرم میں گرفتار!!تحریک_انصاف کی ریاست_مدینہ میں انتقام، آمریت، نفرت اپنے عروج پہ، اب تنقیدکرنے والے عتاب اور انتقام کا شکار۔محسن بیگ کی گرفتاری اور حکومت کی انتقامی کاروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے،ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیںواضح رہے کہ ایف آئی اے نے سینئر صحافی اور تجزیہ کار محسن بیگ کو حراست میں لے لیا، روزنامہ جناح اور ان لائن نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر انچیف محسن بیگ کے گھر ایف آئی اے کا چھاپہ ،ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری نے گھر کا گھیراؤ کرلیا .ایف آئی اے سے وارنٹ گرفتاری مانگنے پر تلخ کلامی ہوئی، ترجمان محسن بیگ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور پولیس نے محسن بیگ کو زدو کوب کیا ۔پولیس اور ایف آئی اے نے محسن بیگ کو گرفتار کرلیا ایف آئی اے کے پاس محسن بیگ کے وارنٹ گرفتاری تھے نہ ہی کوئی مقدمہ درج تھا۔