کوہاٹ: (نیوزڈیسک) علاقہ کالو بانڈہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، گولیاں لگنے سے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق کنٹرول روم کو ایمرجنسی کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے بروقت جائے وقوعہ پر رسپانس کیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے افراد کو ضروری کاروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کوہاٹ کے ڈی اے منتقل کر دیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں احمد زمان ولد محمد زمان عمر 25 سال، فیصل زمان ولد محمد زمان عمر 30 سال، اکبرزمان ولد محمد زمان عمر 20 سال ساکنان کالو بانڈہ شامل ہیں۔
ریسکیو عملہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں بھائی ہیں۔









