بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتاہوں،عمران اسماعیل

کراچی(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل نےکہاکہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتاہوں،عوام نے کل 13 جماعتوں کو شکست دی ہے،عمران خان نے وعدہ کیا ہے پنجاب کے بعد ہماری نظریں سندھ حکومت پر ہیں،

پیرکوکراچی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنرسندھ کاکہناتھاکہ آج عمران خان نے کور کمیٹی کا اجلاس بلایا ہوا تھاپنجاب میں پی ٹی آئی کے رہنماوں کو گرفتار کیا گیا،پنجاب میں عوام نے پی ٹی آئی کا بھر پورساتھ دیا،ہم لسانی سیاست نہیں کرنا چاہتے