ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت میں پہل نہیں کرتا، تاہم اپنی خودمختاری کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پہلے بھی کئی مرتبہ یہ مؤقف دہرا چکا ہے کہ وہ جنگ یا حملے کا آغاز نہیں کرتا، لیکن اگر اس کے بنیادی ڈھانچے یا معاشی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
ایرانی صدر نے خطے کے دیگر ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ترقی اور پائیدار سلامتی چاہتے ہیں تو انہیں اپنی سرزمین کو ایران کے مخالف عناصر کے استعمال سے روکنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی احترام اور ذمہ دارانہ رویہ ناگزیر ہے، اور تمام ممالک کو کشیدگی بڑھانے کے بجائے تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔
ایران حملوں میں پہل نہیں کرتا، لیکن دفاع کا حق محفوظ ہے: مسعود پزشکیان








