بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی، پولیس انسپکٹر قیصر محمود ستی کی ڈی ایس پی عہدے پر ترقی

راولپنڈی (نیوزڈیسک):پنجاب پولیس کے انسپکٹر قیصر محمود ستی کو ان کی بہترین پیشہ وارانہ خدمات اور شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دےدی گئی۔ قیصر محمود ستی نے ہمیشہ فرض شناسی اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیئے جس کا اعتراف محکمہ پولیس نے انہیں اعلی عہدے پر فائز کر کے کیا ہے۔ ان کی ترقی کی خبر پر اہل علاقہ نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیصر محمود ستی جیسے نڈر اور محنتی افسران نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ نئے عہدے پر بھی عوامی خدمت کا سفر اسی جذبہ سے جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم انہیں ڈی ایس پی بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں۔