بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امن مذاکرات،مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی پاکستان کیلئے روانہ

قاہرہ(ویب ڈیسک): مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی خطے میں جاری کشیدگی اور امن مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

مصری وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ ایک اہم علاقائی اجلاس کے تناظر میں ہو رہا ہے، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

دورے کے دوران بدر عبدالعاطی پاکستان کے ساتھ ساتھ سعودی عرب اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جہاں باہمی تعاون، سفارتی روابط اور خطے میں استحکام کے امور زیر بحث آئیں گے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور مختلف ممالک سفارتی سطح پر مسائل کے حل کے لیے متحرک دکھائی دے رہے ہیں۔