بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنوں، پولیس گاڑی پر حملہ: اے ایس آئی شہید، 2 دہشتگرد جہنم واصل

پشاور(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں ایک پولیس گاڑی پر حملے کے دوران اے ایس آئی دلنواز خان شہید ہو گئے جبکہ تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

واقعہ تھانہ ہوید کی حدود میں پیش آیا، اور حملے کے فوراً بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی جس میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ زخمی اور شہید اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بنوں کے آر پی او سجاد خان نے بتایا کہ پولیس نے دہشت گردوں کی دو موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ مزید خطرات کو روکا جا سکے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات میں تعاون کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً حکام کو دیں۔