تل ابیب(ویب ڈیسک)صہیونی فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی سامنے آ گئی ہے اور اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے حکومت کو اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ موجودہ فوجی قوت کے ساتھ میدان جنگ میں ریزرو فوج مزید مؤثر انداز میں لڑ نہیں پائے گی اور اگر صورتحال یوں ہی رہی تو فوج کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ مسئلہ سنگین ہے اور فوری توجہ کی ضرورت ہے۔









