اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
عمران خان ضمنی انتخابات کے نتائج سے خوش، اجلاس میں مٹھائی تقسیم کی گئی ، عمران خان نے اجلاس میں اپنی اہلیہ کے ہاتھوں سے بنا ہوا زردہ تقسیم کروایا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خاص طور پر آپ سب کیلئے بنوایا ہے۔عمران خان نے اجلاس میں سیاسی قانونی اور انتظامی معاملات سے متعلق خصوصی کمیٹی قائم کر دی ،اسد عمر، بابر اعوان، محمود الرشید ،اسلم اقبال، اعجاز چوہدری کمیٹی میں شامل ہیں ۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس،شرکا کو بشریٰ بی بی کے ہاتھوں سے بنا زردہ کھلایا گیا








