بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس یکم اپریل سے دنیا کو پیٹرول کی فراہمی بند کرنے کا اعلان

ماسکو: روس نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ یکم اپریل سے وہ دنیا کو پیٹرول کی فراہمی مکمل طور پر معطل کر دے گا۔ یہ پابندی ابتدائی طور پر 31 جولائی 2026 تک نافذ رہنے کا امکان ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ ان ممالک کو متاثر کرے گا جو روس کے ریفائنڈ پیٹرول پر انحصار کرتے ہیں، جن میں چین، ترکی، برازیل اور افریقہ کے متعدد ممالک شامل ہیں۔
روس کے اس اقدام کے پیچھے جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ بھی اہم وجہ ہے۔ روسی حکومت اپنے بفر اسٹاک کو محفوظ رکھنا چاہتی ہے تاکہ ملک کے اندر صنعتیں اور عوام سستے پیٹرول سے فائدہ اٹھا سکیں اور مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔
روس دنیا کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ اگرچہ پابندی یوریشین اکنامک یونین کے رکن ممالک اور خصوصی معاہدے والے ممالک پر لاگو نہیں ہوگی، لیکن باقی دنیا میں پیٹرول کی عالمی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کے مطابق یہ قدم گھریلو صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے، کیونکہ کھیتی کے موسم اور ریفائنریز کی دیکھ بھال کے دوران ملک میں پیٹرول کی طلب بڑھ جاتی ہے۔