بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہار جیت سیاست کا حصہ ،اتحادی مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ،گیلانی

کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما وسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صاف شفاف الیکشن کے انعقاد اور نتائج کے بعد پی ٹی آئی کو اپنی غلطی کااحساس ہوناچاہئے،ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف اپنی 5سیٹیں ہار گئی ،ہار جیت سیاست کا حصہ ہے ،اتحادی جماعتیں مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گی۔کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صاف شفاف الیکشن کا انعقاد کرایا،پنجاب میں 20حلقوں میں صاف شفاف الیکشن ہوئے،ہم 20سیٹوں پر مسلم لیگ ن کو مکمل سپورٹ کر رہے تھے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں بہت اچھی مہم چلائی،20سیٹیں پی ٹی آئی کی تھیں، اب انہوں نے 15 سیٹیں جیت لی ہیں،پنجاب میں 20سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہوئے۔