بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دبئی، عالمی گھڑسواری مقابلہ، 12 ملین ڈالر انعام امریکی گھوڑے کے نام

یو اے ای (نیوز ڈیسک)دبئی میں منعقد ہونے والے عالمی گھڑسواری مقابلے میں امریکی گھوڑے میگنی ٹیوڈ نے ریس جیت کر فتح اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اس بڑے بین الاقوامی مقابلے میں دنیا بھر سے اعلیٰ نسل کے گھوڑوں نے حصہ لیا اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ تاہم امریکی گھوڑا میگنی ٹیوڈ سب پر سبقت لے گیا اور فاتح قرار پایا۔

ریس جیتنے والے گھڑ سوار کو 12 ملین ڈالرز کی خطیر انعامی رقم دی گئی جبکہ اس سال انعام کی مجموعی رقم 30.5 ملین ڈالرز رکھی گئی تھی۔

اس موقع پر دبئی کے حکمراں محمد بن راشد آل مکتوم نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مقابلہ متحدہ عرب امارات کے لیے کھیلوں کے میدان میں ایک اور بڑا اعزاز اور کارنامہ ہے۔