بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روپے کی قدری ،ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 25 پیسے مہنگا ہو کر 215 روپے 20 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے اضافے کے بعد 216 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جون میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔