اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعدبدلتی سیاسی صورتحال پر غورکےلئے اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کو کل لاہور مدعوکرلیا۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم قائدین کااجلاس کل دوپہرکوہوگا۔ وزیرعظم شہبازشریف کی دعوت پر کل اجلاس بلایاگیا ہے، اجلاس لاہور میں وزیراعظم کی رہائشگاہ پر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتیں اور پی ڈی ایم قائدین ملکی صورت کا جائزہ لیں گے اور اہم امور پر مشاورت ہوگی۔
بدلتی سیاسی صورتحال، وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم قائدین کو کل لاہور مدعوکرلیا








