بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغانستان کے عوام کا بھی پاک افواج کی قیادت سے والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک افغان شہری کی جانب سے پاک افواج اور ان کی قیادت کے حق میں جذباتی اظہارِ یکجہتی دیکھنے میں آیا ہے۔ ویڈیو میں شہری نے سید عاصم منیر کی حمایت کرتے ہوئے ان کے لیے نعرے بھی درج کیے۔

وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر ایک تباہ شدہ ٹینک دکھایا گیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ حالیہ آپریشن کے دوران پاک فوج کی کارروائی میں تباہ ہوا۔ ویڈیو میں موجود شخص نے ہیبت اللہ اخوندزادہ کو مخاطب کرتے ہوئے سخت پیغام بھی دیا اور موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

افغان شہری نے ویڈیو میں پاک فوج کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح ٹینک کو نشانہ بنایا گیا، اسی طرح شدت پسند عناصر کے خلاف مزید اقدامات کی توقع ہے۔ ویڈیو میں اس کے ہاتھ میں ایک تحریر بھی دیکھی گئی جس پر پاکستان اور فوجی قیادت کے حق میں نعرے درج تھے۔

تاہم اس ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مواد کو احتیاط سے دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق خطے کی موجودہ صورتحال پیچیدہ ہے اور اس نوعیت کے بیانات علاقائی تناؤ میں مزید اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔